حکومت ہند نے ایران پاکستان ہندوستان ( آئی پی آئی) پائپ لائن کے ذریعہ گیس حاصل کرنے کے پروجیکٹ اور ایل این جی معاہدے کی بات چیت میں پھرسے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اس سے پہلے ہندوستان سلامتی کے خدشات کے پیش نظر اس پروجیکٹ سے
پیچھے ہٹ گيا تھا ۔
دریں اثناء، ہندوستان کی پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ کمپنیوں نے ایران کے پیٹرو کیمیکل اور زراعتی شعبے میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں چاہ بہار خصوصی اقتصادی خطہ (ایس ای زیڈ) بھی شامل ہے ۔